نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

0 101

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ فینز کی وجہ سے شیڈول کا اعلان کیا گیا جب کہ باقی ہوم انٹرنیشنل شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ 3 ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا،ٹیسٹ میچز کرائسٹ چرچ ، ویلنگٹن اور ہیملٹن میں کھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 6 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہو گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا مزید بتانا ہے کہ آئندہ سیزن میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے بھی دورہ کرنا ہے جب کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمن ٹیمیں بھی سیریز کھیلیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.