پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کی پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا

0 103

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 اپریل (بروز جمعہ )نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا،اس سے قبل مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان پاکستان کی ٹیم کو کلین سویپ کر چکی ہے۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ویمن ٹیم کو 113 رنز ، دوسرے میچ میں 2 وکٹوں جبکہ تیسرے ایک روزہ میچ میں 88 رنز سے شکست دی تھی۔ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستانی ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جبکہ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنا ابھی باقی ہے ۔

پاکستان ٹیم کو نداڈار لیڈ کریں گی۔پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 26 اپریل سے ہوگا، دوسرا میچ28 اپریل،تیسرا 30 اپریل،چوتھا 2 مئی جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ تین ون ڈے میچز کی طرح پانچوں ٹی ٹونٹی میچ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی میچز شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.