چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز

0 130

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول میں بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کم سے کم سفر کرنے کے حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز ہے اور اس تجویز کا مقصد پاکستان میں قیام کے دوران بھارتی ٹیم کا سفر کم رکھنا ہے۔

امکان ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز لاہور میں منعقد ہوں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کا ابتدائی ڈرافٹ شیڈول آئی سی سی کو بھیج چکا ہے جس پر اب آئی سی سی دیگر ملکوں سے فیڈ بیک لے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری میں پاکستان میں ہونی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے تین وینیوز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.