پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر نےکوچنگ چھوڑ دی
کوچنگ کے طریقہ سلیکشن کے معاملات اور فیڈریشن سے اختلافات وجہ بنے
لاہور (شوریٰ نیوز)پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر نےکوچنگ چھوڑ دی،کوچنگ کے طریقہ سلیکشن کے معاملات اور فیڈریشن سے اختلافات وجہ بنے،پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر ہاکی ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر انگلینڈ روانہ ہو گئے۔عدنان ذاکر نے کوچنگ کے طریقہ سلیکشن کے معاملات اور فیڈریشن سے اختلافات کی بنیاد پر ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ عدنان ذاکر نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں کام کرنا مشکل تھا، میں سمجھوتہ نہیں کر سکتا تھا، اگر ایسے ہی کام کرنا ہے تو پھر پاکستان ہاکی کے معاملات درست نہیں ہو سکتے۔