34 ویں نیشنل گیمز میں آرمی کی برتری برقرار

آرمی نے ایتھلیٹس میں سونے کے 14، چاندی کے 15 اور کانسی کا ایک میڈل جیت لیا

0 90

کوئٹہ (شوریٰ نیوز)34 ویں نیشنل گیمز میں آرمی کی برتری برقرار،آرمی نے ایتھلیٹس میں سونے کے 14، چاندی کے 15 اور کانسی کا ایک میڈل جیت لیا، جبکہ نیوی کا دستہ 7 گولڈ، 9 سلور اور 8 برانز میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہےآرمی کی کشمالہ طلعت نے نیا قومی ریکارڈ اپنے نام کر لیا،واپڈا نے اب تک 7 گولڈ، 3 سلور اور 3 برانز میڈلز حاصل کیے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان ائیرفورس کی ٹیم نے ایک گولڈ، اور 4 برانز میڈل حاصل کیے ہیں جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایک سلور اور 7 برانز میڈلز حاصل کیے ہیں۔پنجاب نے ایک سلور میڈل اور ایک برانز میڈل جیتا ہے جبکہ کے پی اور ریلویز کے کھلاڑی نیشنل گیمز میں اب تک تین، تین برانز میڈل حاصل کر چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.