آئی سی سی کی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کروانے کی درخواست
سبز باغ دکھا دیا کہ بھارت کی مارکیٹ میں بڑی کمائی کی جاسکتی ہے
اسلام آباد(شوریٰ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کروانے کی درخواست دیدی۔ آئی سی سی کی جانب سے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کو سبز باغ دیکھاتے ہوئے موقف رکھا ہے کہ کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بناکر بھارت کی مارکیٹ میں بڑی کمائی کی جاسکتی ہے۔دنیا بھر میں کرکٹ کے ایک رب سے زیادہ فینز ہیں اور 90 فیصد شائقین کرکٹ چاہتے ہیں کہ کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنایا جائے، کرکٹ کو شامل کرنے سے بھارت میں اولمپکس رائٹس کی مد میں 130 سے 260 ملین ڈالر مل سکتے ہیں، پیرس اولمپکس 2024 کیلئے آئی او سی کو محض 31 ملین ڈالر کے رائٹس ملے ۔