قومی ٹیم ورلڈکپ جیت کر بھارت کو تھپڑ لگاکر آئے، شاہد آفریدی
پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی ایشیاکپ بارے با ر بار موقف بدل رہے ہیں
اسلام اآباد (شوریٰ نیوز)قومی ٹیم ورلڈکپ جیت کر بھارت کو تھپڑ لگاکر آئے،پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی ایشیاکپ بارے با ر بار موقف بدل رہے ہیں ، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے اور جیتنے کا مشورہ دیدیا۔سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے ایشیاکپ سے متعلق مسلسل موقف تبدیل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو شدید تقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ پی سی بی کا سربراہ ہونا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، اس لیے انھیں اپنا موقف مسلسل نہیں بدلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کبھی کہتے ہیں ایشیاکپ یہاں ہونا چاہیے، کبھی کہتے ہیں ایشیائی ایونٹ کو انگلینڈ میں ہونا چاہیے، مجھے سمجھ نہیں آرہی وہ ہر جگہ کیوں انٹرویو دے رہے ہیں۔