پاکستان ویمنز اور انگلینڈ ویمنز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ
ٹانٹن میں کھیلے جانے والے آج دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
میچ میں 6.5 اوورز میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنائے تھےکہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ بعد ازاں بارش نہ رکنے کے باعث میچ کو منسوخ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔انگلش ٹیم نے پہلے ون ڈے میں پاکستان ویمنز ٹیم کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔