فرنچ اوپن،سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال کو پہلے راؤنڈ میں شکست،ایونٹ سے باہر

0 50

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

پیرس میں ہونے والے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں جرمنی کے الیگزینڈر زیورف نے سابق عالمی چیمپئن کو اسٹریٹ سیٹس میں ہراکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

الیگزینڈر زیورف کی جیت کا اسکور 6-3 ، 7-6 اور 6-3 رہا۔واضح رہے کہ رافیل نڈال نے فرنچ اوپن ریکارڈ سب سے زیادہ 14 بار جیتا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز میں برطانیہ کے اینڈے مرے کو واورینکا نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

رافیل نڈال نے 14ویں مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، واورینکا کی جیت کا اسکور6-4 ، 6-4 اور 6-2 رہا۔

دوسری جانب ورلڈ نمبر ٹو اسپین کے کارلوس الکاریز نے امریکا کے جے جے وولف کو با آسانی شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

ویمنز سنگلز میں جاپان کی ناومی اوساکا نے اٹلی کی لوسیا برانزیٹی کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.