ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستانی کرکٹ ٹیم لندن سے امریکا پہنچ گئی

0 106

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ یورپ میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد لندن سے امریکا پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس پہنچی ہے، جہاں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان کا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا سے ہو گا۔

لندن: انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹ سے ہرادیا

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہورہا ہے، ایونٹ یکم جون سے شروع ہوگا۔

پاکستان نے دورہ یورپ میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی جبکہ گرین شرٹس کو انگلینڈ نے 4 میچز کی سیریز میں 2 صفر سے شکست دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.