پی سی بی ویمنز یونیورسٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ، فائنل کل کھیلا جائے گا
پی سی بی ویمنز یونیورسٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ (راولپنڈی زون) کا فائنل (کل) بروز پیر کو وقار النساء کالج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ فیصلہ کن معرکے میں فاطمہ جناح ویمنز یونیورسٹی اور شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ میچ صبح 9 بجے شروع ہو گا ، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے ۔