ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، نیدر لینڈز نے نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

0 97

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں نیدرلینڈز نے نیپال کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔

نیدرلینڈز نے نیپال کا 107 رنز کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ڈیلس میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں نیدرلینڈز کےکپتان اسکاٹ ایڈورز نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیپال کی اننگز

نیپال کی ٹیم نیدرلینڈز کی شاندار بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 106 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کپتان روہت 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ کرن 17، گلشن 14 اور انیل شاہ 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک اور ٹم برنگل نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیدرلینڈز کی اننگز

نیدرلینڈز نے نیپال کا 107 رنز کا ہدف با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔میکس او ڈوڈ 54 رنز سے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ وکرم جیت سنگھ 22، لیوٹ نے ایک اور سیبرانڈ نے 14 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل منگل کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ بی کا اسکاٹ لینڈ اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں ایکشن میں ہیں، 9 وینیوز پر مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.