کرکٹر ڈیون تھامس اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل

ویسٹ انڈین کرکٹر پر آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 7 خلاف ورزیوں کے الزامات

0 61

اسلام اآباد(شوریٰ نیوز) کرکٹر ڈیون تھامس اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل ،ویسٹ انڈین کرکٹر پر آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 7 خلاف ورزیوں کے الزامات ،آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ڈیون تھامس پر آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 7 خلاف ورزیوں کا الزام ہے۔ڈیون تھامس نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے واحد ٹیسٹ دسمبر 2022میں ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔ڈیون تھامس 21 ون ڈے اور 12 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ڈیوس تھامس پر الزام ہے کہ انہوں نے لنکا پریمیئر لیگ، ابوظبی ٹی 10 لیگ اور کیریبیئن پریمیئر لیگ میں مبینہ طور پر میچ فکسنگ کی۔تھامس کو اپنا جواب جمع کرانے کیلئے 14 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.