آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ کل کھیلے گی
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ بروز اتوار کو آئرلینڈ کے خلاف لاڈرہل ، فلوریڈا میں کھیلے گی
، پہلے دو میچوں میں شکست کے بعد پاکستان سپر ایٹ کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے ، گرین شرٹس کو پہلے میچ میں میزبان امریکہ اور دوسرے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ،
گروپ اے سے بھارت اور امریکہ نے سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے ، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا ۔