بی ایم ڈبلیو گالف ٹورنامنٹ کا آغاز 4 جولائی سے جرمنی ہوگا
ڈی پی ورلڈ ٹور کے زیر اہتمام بی ایم ڈبلیو گالف ٹورنامنٹ 4 جولائی سے جرمنی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ ڈی پی ورلڈ ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 1989 میں کھیلا گیا تھا۔
ٹورنامنٹ جرمنی کے مشہور شہر میونخ میں گالف کلب منچن ایچنریڈ میں 72 ہولز پر کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ڈی پی ورلڈ ٹور ایونٹ میں جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے گالفر تھرسٹن لارنس اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔
ٹورنامنٹ کے فاتح کھلاڑی کو 4 لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنر اپ 2 لاکھ 75 ہزار امریکی ڈالر کا حقدار ٹھہرے گا۔4جولائی سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 7جولائی کو اختتام پذیر ہوگا