سری لنکا اور بھارت کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز2 اگست کو ہوگا

0 116

سری لنکا اور بھارت کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز2 اگست کو پہلے میچ سے ہوگا جو آرپریماداسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم ان دنوں سری لنکا میں ہے جہاں وہ اپنے دورہ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں بھارتی ٹیم نے آئی لینڈرز کو 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا،دونوں ٹیموں کے تینوں ٹی ٹونٹی میچز پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالے کیلی میں ہی کھیلے گئے ،اس کے بعد بھارتی ٹیم 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے کولمبو پہنچے چکی ہے۔

پہلا میچ 2 اگست کو آرپریماداسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا،دوسرا ون ڈے میچ 4 اگست کو جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اگست کو کھیلاجائے گا۔تینوں ون ڈے میچز میں بھارتی ٹیم کو روہت شرما لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے تینوں ایک روزہ میچز آر پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں ہی کھیلے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.