پیرس اولمپکس ویمنزوالی بال ایونٹ کے کوارٹر فائنلز کلکھیلے جائیں گے
پیرس اولمپکس 2024 کے ویمنزوالی بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز کل (منگل ) کو کھیلے جائیں گے۔پول میچز مکمل ہونے کے بعد کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے ۔چین ،ترکی،برازیل،ڈومینیکن ریپبلک ،امریکا،پولینڈ ،اٹلی اور سربیا کی ٹیمیں کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔
پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں فٹ بال ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ،خواتین کے والی بال ٹورنامنٹ میں سائوتھ پیرس ارینا میں منگل کو کھیلے جانے والے پہلے کوارٹر فائنل میں چین کی خواتین والی بال ٹیم کا مقابلہ ترکی کی ویمنز والی بال ٹیم سے ہوگا۔
دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں برازیل کا مقابلہ ڈومینیکن ریپبلک کی والی بال ٹیم سے ہوگا، تیسرا کوارٹر فائنل میچ امریکا اور پولینڈ کی ویمنز والی بال ٹیموں کے درمیان کھیلا جائےگا جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ اٹلی اور سربیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اولمپکس مقابلوں میں ویمنز والی بال ٹورنامنٹ 11اگست تک جاری رہےگا۔سیمی فائنلز8اگست کو کھیلے جائیں گے۔ کانسی کے تمغے کے لئے میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ طلائی تمغے کے لئے میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا۔