سری لنکا اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ 7 اگست کو کھیلا جائے گا
سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 7 اگست کو آرپریماداسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائےگا۔ اس سے قبل میزبان آئی لینڈرز نے مہمان بھارتی ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں 32 رنز سے شکست دی تھی ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ٹائی ہوگیا تھا۔یوں سری لنکن ٹیم کو بھارتی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا میں ہے جہاں وہ اپنے دورے میں میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں بھارتی ٹیم نے آئی لینڈرز کو 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔دونوں ٹیموں کے تینوں ٹی ٹونٹی میچز پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالے کیلی میں ہی کھیلے گئے ،اس کے بعد بھارتی ٹیم 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے دو میچز کھیل چکی ہے۔ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اگست کو کھیلاجائے گا۔دونوں ٹیموں کے تینوں ایک روزہ میچز آر پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں ہی کھیلے جائیں گے۔
