پی سی بی نے 3 نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس کرانے کا اعلان کردیا

0 106

چیمپئنز ٹورنامنٹس کے تین فارمیٹس میں چیمپئنز کپ ون ڈے، چیمپئنز کپ ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنزفرسٹ کلاس کپ منعقد ہوں گے۔

اس حوالے سے چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ان ٹورنامنٹس کا مقصد ہماری کرکٹ کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق لانا ہے کیونکہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کا بہت گیپ ہے لہٰذا ڈومیسٹک چیمپئنز کپ ہر سال ہوگا۔

ہماری موجودہ رینکنگ پاکستان کی حقیقی صلاحیت کی عکاسی نہیں کرتی لہٰذا ہمیں اصل مقام بحال کرنا ہے اور میں پاکستان کرکٹ کے مستقبل سے بہت پر اُمید ہوں، چیمپئنز کپ میں 5 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں انٹرنیشنل کھلاڑی بھی کھیلیں گے۔

تینوں فارمیٹس میں چیمپئنزکپ ون ڈے، چیمپئنز کپ ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنزفرسٹ کلاس کپ منعقد ہوں گے، نئےڈومیسٹک سیزن میں فرسٹ کلاس اور دیگر میچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آئے ہوئے چند ماہ ہوئے ہیں، پاکستان کا ڈومیسٹک اسٹرکچر برا نہیں ہے لہٰذا ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے،واضح رہےکہ نئے سیزن کا آغاز یکم ستمبر کو چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ سے ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیف سلیکٹر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں اور ٹیم میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے،کرکٹ کا مجھے کتنا پتا ہے، کتنا نہیں یہ وقت بتائےگا مگر ٹارگٹ یہی ہےکرکٹ کوبہترکریں اور میں نے ثنا میرکوکہا ہےکہ آئیں اورویمن کرکٹ کےلیےکام کریں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے جس کے مطابق کیٹیگری ون کے کھلاڑی کو ساڑھے 5 لاکھ روپے ملیں گے جو کہ پچھلے سیزن میں یہ معاوضہ 3 لاکھ روپے تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.