ایشیاکپ کی میزبانی، پی سی بی، لنکن بورڈ کے تعلقات میں شدت

نجم سیٹھی کے تجویز کردہ ‘ہائبرڈ ماڈل’ پر عمل کے بجائے سری لنکا کو ترجیح دی گئی

0 66

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)ایشیاکپ کی میزبانی، پی سی بی، لنکن بورڈ کے تعلقات میں شدت ،نجم سیٹھی کے تجویز کردہ ‘ہائبرڈ ماڈل’ پر عمل کے بجائے سری لنکا کو ترجیح دی گئی،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات شدت اختیار کرگئے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سری لنکن بورڈ کی جانب سے ایشیاکپ 2023 کی میزبانی کرنے پر ناراض ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سری لنکا کرکٹ کی جانب سے پورے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرنے پر ناراض ہے اور اسی وجہ سے لنکن ٹائیگرز کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے کی تجویز کو بھی مسترد کیا گیا۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی اور لنکن بورڈ کے درمیان تعلقات اس وقت شدت اختیار کر گئے جب نجم سیٹھی کی تجویز کے تجویز کردہ ‘ہائبرڈ ماڈل’ پر عمل کرنے کے بجائے ایشین ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے سری لنکا کو تر جیح دی گئی۔ اس ماڈل میں ابتدائی طور پر پاکستان میں 4 میچز کرانے اور پھر دوسرے مرحلے کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.