سنگاپور اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا اآغاز کل ہوگا

مردوں میں انتھونی سینیسوکا گنٹنگ، خواتین میں پسرلا وینکٹا سندھو اپنا دفاع کریں گے

0 46

سنگاپور(شوریٰ نیوز)سنگاپور اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا اآغاز کل ہوگا\،مردوں میں انتھونی سینیسوکا گنٹنگ، خواتین میں پسرلا وینکٹا سندھو اپنا دفاع کریں گے، بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کے زیر اہتمام سنگاپور اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا تیرہواں ایڈیشن منگل سے سنگاپور میں شروع ہوگا۔ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔ چیمپئن شپ میں دنیابھر سے کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔چیمپئن شپ میں مینزسنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز سنگلز ،ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز مقابلے ہوں گے۔چیمپئن شپ 6 جون سے سنگاپور کے انڈور سٹیڈیم میں شروع ہوکر 11 جون کو اختتام پذیرہوگی۔چیمپئن شپ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں انڈونیشیا کے انتھونی سینیسوکا گنٹنگ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں بھارتی کھلاڑی پسرلا وینکٹا سندھو اپنے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔چیمپئن سپ بی ڈبلیوایف ورلڈ ٹور کا تیرھواں ایڈیشن ہے۔ چیمپئن شپ کے لئے 8 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.