شکیب کو بنگلادیشی ٹیم سے الگ کرنے کا مطالبہ، بورڈ کو نوٹس موصول

0 105

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کیخلاف ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج کیے جانے کے بعد بی سی بی کو قانونی نوٹس موصول ہوگیا،بنگلہ دیشی کرکٹ کی ساکھ برقرار رکھنے کیلیے شکیب کو تمام طرز کی کرکٹ سے معطل کرنا چاہیے،اس پر فیصلہ بورڈ کی نئی انتظامیہ کرے گی۔

اسے سپریم کورٹ کے وکیل بیرسٹر ساجب محمود عالم نے ساتھی محمد رفیع الرحمان کی وساطت سے بھیجا، قانونی نوٹس میں بورڈ سے استدعا کی گئی کہ وہ ہائی پروفائل قتل کیس میں ملزم نامزد کیے جانے پر شکیب الحسن کو ملکی ٹیم سے الگ کردے، سردست پاکستان کے دورے پر موجود شکیب کو وطن واپس بلاکر تحقیقات میں تعاون کیا جائے۔

شکیب کیخلاف مقدمہ 22 اگست کو آدابر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا، ان پر گارمنٹ فیکٹری مزدور محمد روبیل کے قتل کا الزام ہے، بیرسٹر نے نوٹس میں یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ مجرمانہ سرگرمی میں ملوث کرکٹر کی انٹرنیشنل ٹیم میں شمولیت آئی سی سی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے، وہ موجودہ حالات میں ملکی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.