قومی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کا سائوتھ ایشین جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے تربیتی کیمپ کل سے شروع ہو گا

0 41

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کا سائوتھ ایشین جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ (کل) بدھ سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئرریٹائرڈ وجاہت حسین نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 13 کھلاڑی حصہ لیں گے اور ان کھلاڑیوں کو کوالیفائیڈ کوچز تربیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی جونیئرٹیم سائوتھ ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ۔

یہ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 11 ستمبر سے چنائی، بھارت میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں 7ممالک کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان سمیت میزبان بھارت، مالدیپ، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے پندرہ، پندرہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔

مردوں کے ایونٹ میں 100 میٹر ریس، 200 میٹر ریس ، 400 میٹر ریس، 800 میٹر ریس، 1500 میٹر ریس، تین ہزار میٹر ریس، 110 میٹر رکاوٹی ریس، لونگ جمپ، ٹرپل جمپ، ہائی جمپ، شاٹ پٹ، ڈیسک تھرو، جیولین تھرو، 4×100 میٹر ریلے اور 4×400 میٹر ریلے شامل ہیں جبکہ خواتین کے مقابلوں میں 100 میٹر ریس، 200 میٹر ریس ، 400 میٹر ریس، 800 میٹر ریس، 1500 میٹر ریس، تین ہزار میٹر ریس، 100 میٹر رکاوٹی ریس، لونگ جمپ، ٹرپل جمپ، ہائی جمپ، شاٹ پٹ، ڈیسک تھرو، جیولین تھرو، 4×100 میٹر ریلے اور 4×400 میٹر ریلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 13 ستمبر تک جاری رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.