جے شاہ نےمودی کی خوشنودی کیلئے ہائبرڈ ماڈل مسترد کیا، شاہد آفریدی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ بنگلادیش ، سری لنکا، افغانستان بورڈ کو سپورٹ کیا
اسلام آباد(شوریٰ نیوز)جے شاہ نےمودی کی خوشنودی کیلئے ہائبرڈ ماڈل مسترد کیا، ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ بنگلادیش ، سری لنکا افغانستان بورڈ کو سپورٹ کیا سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں بھارت کے پاکستان آنے کے انکار اور ہائبرڈ ماڈل کی تجویز بھی مسترد کرنے پر بھارت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی وزیراعظم مودی سے کوئی اچھی امید نہیں رکھی جاسکتی اور جے شاہ مودی کو خوش کرنے کیلئے ایسی حرکتیں کرتے ہیں:نجی میڈیاسے گفتگو کے دوران ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی ایشیا کپ کے حوالے سے اور کیا کرسکتا ہے، اب ہر بورڈ کو یہ سوچنا چاہیے کہ ایسا وقت کسی بھی ملک کے کرکٹ بورڈ پر آسکتا ہے، پی سی بی نے ہمیشہ ہر بورڈ کو سپورٹ کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش ، سری لنکا افغانستان بورڈ کو سپورٹ کیا۔