ورلڈکپ، پاکستان صرف احمد آباد میں فائنل میچ کھیلے گا، پی سی بی

پاکستان نہیں چاہتا کہ اس کے میچ احمد آباد میں شیڈول کیے جائیں

0 75

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)ورلڈکپ، پاکستان صرف احمد آباد میں فائنل میچ کھیلے گا، پاکستان نہیں چاہتا کہ اس کے میچ احمد آباد میں شیڈول کیے جائیں ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد آباد میں ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔بی سی سی آئی پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں شیڈول کرنا چاہتا ہے۔بھارتی میڈیا پر شائع رپورٹ میں پی سی بی کے سینئر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نجم سیٹھی نے چیئرمین آئی سی سی گریک بارکلے کو واضح کردیا ہے کہ بھارت میں منعقد کیے جانے والے ورلڈکپ 2023 کے ایونٹ کیلئے پاکستان ٹیم احمد آباد میں سوائے فائنل میچ کے کوئی میچ نہیں کھیلےگی، پاکستان نہیں چاہتا کہ اس کے میچ احمد آباد میں شیڈول کیے جائیں تاہم اگر ہمیں کوئی فائنل میچ وہاں کھیلنا پڑے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.