فیڈرل فٹ بال لیگ کا دوسرا پری کوارٹر فائنل میچ کل کھیلا جائے گا

0 110

فیڈرل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام فیڈرل فٹ بال لیگ کا دوسرا پری کوارٹر فائنل میچ کرن کلب اور القائم کلب کی ٹیموں کے درمیان کل( بدھ کو )جی سیون فور فٹ بال گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

آرگنائزنگ سیکرٹری ولید خان نیازی نے بتایا کہ لیگ میں وفاقی دارالحکومت کی 32 ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں جن کو 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ۔ ہر گروپ سے دو، دو ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل مقابلوں کے لئے کوالیفائی کیا۔ پری کوارٹرفائنل مرحلہ میں 16 ٹیمیں پہنچی ہیں اور لیگ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.