کرکٹر محمد نواز نے انجری کے بعد پریکٹس کا آغاز کردیا

آل راؤنڈر کونیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری ہوئی

0 63

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) کرکٹر محمد نواز نے انجری کے بعد پریکٹس کا آغاز کردیا،آل راؤنڈر کونیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری ہوئی ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے انجری کے بعد پریکٹس کی پہلی ویڈیو شیئر کردی۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں محمد نواز کو بولنگ کی پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے،پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد نواز کو ایکسرے کیلئے لے جایا گیا تھا جس کے بعد بتایا گیا کہ محمد نواز کی انگلی پر گیند لگنے کے بعد سوجن آئی تھی۔اس کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے اور پانچویں ون ڈے میچ کے لیے آل راؤنڈر محمد نواز دستیاب نہیں تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.