دو رکنی قومی ٹیم کی انڈر 21 مینز چیمپئن شپ کیلئے روانگی

ایشین سنوکرچیمپئن شپ 18 سے 27 جون تک تہران میں کھیلی جائے گی

0 64

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) دو رکنی قومی ٹیم کی انڈر 21 مینز چیمپئن شپ کیلئے روانگی ،ایشین سنوکرچیمپئن شپ 18 سے 27 جون تک تہران میں کھیلی جائے گی،دو رکنی قومی ٹیم ایشین سنوکر سکس ریڈ ٹیم اینڈ انڈر ۔21 مینز چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے (کل)جمعرات کو ایران روانہ ہوگی۔ یہ چیمپئن شپ 18 سے 27 جون تک ایران کے دارالحکومت تہران میں کھیلی جائے گی۔چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ دو رکنی قومی ٹیم میں احسن رمضان اور حارث طاہر شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ آفیشلز میں نوید کپاڈی ہوں گے۔نوید کپاڈیہ نے بتایا کہ ایونٹ کے لئے مضبوط ٹیم تیار کی گئی ہے اور امید ہے کہ چیمپئن شپ میں کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.