پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 16 جولائی سے متوقع
ٹیسٹ سیریز دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی
اسلام آباد(شوریٰ نیوز) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 16 جولائی سے متوقع، ٹیسٹ سیریز دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز 16 جولائی بروز اتوار سے شروع ہونے کا امکان ہے۔یہ ٹیسٹ سیریز دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی، سیریز کے ٹیسٹ میچز کولمبو اور گال میں ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ اگلے چند روز میں سیریز کے شیڈول کا حتمی اعلان کرے گا، پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 اور دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی کو کھیلے جانے کا امکان ہے تاہم لنکا پریمیئر لیگ سے قبل ٹیسٹ سیریز مکمل ہو جائے گی۔
شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے،سری لنکن لیگ لنکا پریمیئر لیگ 31 جولائی سے22 اگست تک کھیلی جائے گی۔