وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی 20ٹورنامنٹ ، 2 میچزکل کھیلے جائیں گے
میچ گلیمورگن اورسمر سیٹ کی ٹیموں کے درمیان صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں ہوں گے
لندن (شوریٰ نیوز)وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی 20ٹورنامنٹ ، مزید2 میچزکل کھیلے جائیں گے، میچ گلیمورگن اورسمر سیٹ کی ٹیموں کے درمیان صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں ہوں گے،انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں برس جاری وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل(بدھ کو )مزیددو میچ کھیلے جائیں گے ۔یہ میچ گلیمورگن اورسمر سیٹ کی ٹیموں کے درمیان صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلا جائے گا۔گلیمورگن کی ٹیم کو کیرن کارلسن لیڈ کر رہے ہیں جبکہ سمر سیٹ کی ٹیم لوئس گریگوری کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔اسی روز کے دوسرے میچ میں نارتھمپٹن شائر اور ڈربی شائر کی ٹیمیں کائونٹی گرائونڈ نارتھمپٹن کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔نارتھمپٹن شائر کی ٹیم ڈیوڈ ویلے کی زیرقیادت میدان میں اترے گی جبکہ ڈربی شائر کو لیوس ڈو پلوئے لیڈ کر رہے ہیں۔ وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر گلوسٹر شائر کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے جبکہ کینٹ کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہیں ۔ہیمپشائر ہاکس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ6 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 15 جولائی کو برمنگھم میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ لیسسٹر شائر فوکسز اب تک تین مرتبہ وائٹیلٹی بلاسٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔\