ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

0 114

آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے قطر کے احمد سیف کو 3-4 سے شکست دی۔

کوارٹر فائنل میں محمد آصف یو اے ای کے محمد شہاب کے مدمقابل آئیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کے اسجد اقبال کو پری کوارٹر فائنل میں قبرص کے پلیئر نے شکست دے دی ، مائیکل جارگیو نے اسجد اقبال کو 2 کے مقابلے میں 4 فریمز سے شکست دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.