الجیرین باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک، نیا تنازع کھڑا ہوگیا

0 104

پیرس اولمپکس کے دوران جینڈر شناخت سے متعلق تنازعات میں الجھی الجیرین باکسر ایمان خلیف نے خواتین کے باکسنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا تاہم اب وہ ایک بار پھر تنازع میں پھنس گئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہوگئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہےکہ 25 سالہ باکسر خاتون نہیں بلکہ مرد ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ رپورٹ ابتدائی طور پر 2023 میں فرانسیسی اور الجزائری ماہرین نے پیرس کے ہسپتال اور الجزائر کے ہسپتال میں تیار کی تھی، غیر مصدقہ رپورٹ میں الزام لگایا گیا کہ ایمان خلیف میں مردانہ خصوصیات ہیں۔

ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہونےکے سوشل میڈیا پر صارفین ان سےگولڈ میڈل واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

خیال رہےکہ ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024 میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمانی ساخت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.