اپنے لڑکوں کو ریفری کے غلط فیصلوں سے دوبارہ بچائوں گا، ایگور اسٹیمک
پاکستان کیخلاف ریڈ کارڈ پانے والےہندوستانی کوچ نے بیان دےدیا
بنگلور(شوریٰ نیوز)ایگور اسٹیمک نے کہا کہاپنے لڑکوں کو ریفری کے غلط فیصلوں سے دوبارہ بچائوں گا، ساف فٹبال چیمپئین شپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ پانیوالے ہندوستانی کوچ ایگور اسٹیمک نے کہا ہے کہ اپنے لڑکوں کو ریفری کے غلط فیصلوں سے بچانے کیلئے اسی حرکت دوبارہ کروں گا۔تفصیل کے مطابق بنگلور کے سری کانتیراوا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دی تھی تاہم آن فیلڈ ماحول اسوقت گرم ہوگیا جب ہاف ٹائم سے قبل ہندوستانی کوچ ایگور اسٹیمک نے پاکستان کے عبداللہ اقبال سے گیند چھین لی، اس حرکت پر ریفری کی جانب سے بھارتی کوچ کو ریڈ کارڈ دیکھایا گیا اور میدان بدر کردیا گیا۔اس جھگڑے کے دوران بھارت کے سندیش جھنگن اور پاکستان کے راہیس نبی کو جھگڑے میں ملوث ہونے پر یلو کارڈ بھی دیا گیا تھا۔ میچ کے اختتام پر اسٹیمک نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ آپ میرے کل عمل کو برا کہیں یا صحیح لیکن میں ایک وارئیر ہوں اور جب ضرورت پڑی تو اپنے لڑکوں کو ریفری کے غلط فیصلوں سے بچانے کیلئے دوبارہ کروں گا۔ گرین شرٹس اپنا اگلا میچ 24 کویت اور 27 جون کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔