ورلڈکپ، قومی ٹیم شرکت کرے گی یا نہیں ،اعلان جلد متوقع

پاکستانیوں کی سکیورٹی سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ جاری ہے، زہرہ بلوچ

0 64

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)وزارت خارجہ سے زہرہ بلوچ نے کہا کہ ورلڈکپ، قومی ٹیم شرکت کرے گی یا نہیں ،اعلان جلد متوقع، پاکستانیوں کی سکیورٹی سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ جاری ہے، بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، قومی ٹیم کی ایونٹ میں شمولیت حکومت اجازت سے مشروط ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹورنامنٹ کے فکسچر کی فہرست کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے، ورلڈکپ میں پاکستان کی شمولیت حکومتی منظوری سے مشروط ہے۔بورڈ نے چند روز قبل تمام شریک ممالک کو ڈرافٹ شیڈول جاری کرنے کے بعد آئی سی سی کو خط لکھا تھا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ وہ یکطرفہ طور پر فکسچر لسٹ کی منظوری نہیں دے سکتے اور فیصلہ بالآخر ان کی حکومت سے ہی کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.