آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کراچی کی برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئی، فینز کا رش

0 108

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی کراچی کی برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئی۔کراچی میں برٹش روڈ فوڈ اسٹریٹ پر ٹرافی کا فوٹو شوٹ کیا گیا جس کے بعد فینز کی ایک بڑی تعداد برنس روڈ پر ٹرافی دیکھنے جمع ہوگئی۔

فینز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔ٹرافی کا برنس روڈ پر واقع ایک قدیم بلڈنگ کی بالکونی میں بھی فوٹو شوٹ کیا گیا۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی اسلام اباد، ٹیکسلا، خانپور، ایبٹ آباد ، گلیات، ٹھنڈیانی اور مری کا دورہ بھی کرچکی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی کو آج دوپہر کراچی پہنچایا گیا تھا۔ یہ ٹرافی 25 نومبر تک کراچی میں رہے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.