فخر زمان میچ ونر کھلاڑی مگر ۔۔۔۔۔، عاقب جاوید نے کیا کہا؟

0 107

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے جارح مزاج بلے باز فخر زمان کی ٹیم سلیکشن سے متعلق سوال کا جواب دے دیا ہے۔

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ اور قومی سلیکشن کمیٹی کے سینئر ممبر نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کی۔ اس موقع پر ان سے جارح مزاج اوپنر بلے باز فخر زمان کی ٹیم میں سلیکشن سے متعلق سوال کیا گیا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان بہترین اور میچ ونر کھلاڑی ہے جس نے زبردست پرفارمنس دے رکھی ہیں۔ اگر وہ فٹ ہوا تو ترجیح دی جائے گی۔عبوری ہیڈ کوچ نے کہا کہ فخر زمان کے ساتھ فٹنس کے مسائل ہیں۔ اگر اس کے فٹنس کے مسائل حل ہوگئے تو پھر سلیکشن کمیٹی اس کے انتخاب پر غور کرے گی۔

یاد رہے کہ فخر زمان کو نہ صرف حالیہ دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا بلکہ پی سی بی نے انہیں سینٹرل کانٹریکٹ سے ہی باہر کر دیا۔گزشتہ ماہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد بابر اعظم کو ڈراپ کیے جانے پر فخر زمان نے ایک ٹویٹ میں بیٹر سے اظہار یکجہتی اور پی سی بی پر تنقید کی تھی۔

جارح مزاج بلے باز کی اس ٹویٹ کے بعد پی سی بی نے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.