میرا کام پرفارم کرنا ہے، میرے لیے یہ اہم ہے، کامران غلام

0 115

قومی ٹیم کے بلے باز اور تیسرے ون ڈے میں سینچری بنانے والے کامران غلام نے کہا ہے کہ میرا کام کارکردگی دکھانا ہے، میرے لیے یہ اہم ہے کہ محنت کرتا رہوں، اس کا صلہ ملے گا۔

کامران غلام کا تیسرے ون ڈے اور سیریز میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو پر سنچری نے مجھے بہت زیادہ اعتماد فراہم کیا تھا۔

زمبابوے کیخلاف ون ڈے کی سنچری سے مجھے مزید اعتماد حاصل ہوگا، پہلے پاکستان شاہینز کے ساتھ زمبابوے کا دورہ کرچکا تھا اس لیے کنڈیشنز کا علم تھا۔

انہوں نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کی سیریز کی تیاری بھی کر رہا ہوں، چیمپئنز ٹرافی کی تیاری میں بھی مصروف ہوں۔

بلے باز نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف جیت کا بھی ہمیں اعتماد ملا تھا، کپتان محمد رضوان نے اننگز کے دوران میری بھرپور سپورٹ کی۔ مجھ پر پریشر نہیں تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ جب بیٹنگ کیلئے آیا تو ابتدا میں وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہ تھی، اس لیے تھوڑا وقت لیا تھا۔ جب کپتان ساتھ وکٹ پر موجود ہوتا ہے تو اس سے کافی آسانی ہوتی ہے۔

بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ اگر جنوبی افریقہ کی سیریز میں موقع ملا تو وہاں بھی اچھا پرفارم کرکے ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالوں گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.