ویسٹ انڈیز کے بعد زمبابوے بھی ورلڈکپ سے باہر ہو گیا
سری لنکا کا ورلڈکپ میں پاکستان سے میچ 12 اکتوبر کو کھیلا جائےگا
اسلام آباد (شوریٰ نیوز)ویسٹ انڈیز کے بعد زمبابوے بھی ورلڈکپ سے باہر ہو گیا،سری لنکا کا ورلڈکپ میں پاکستان سے میچ 12 اکتوبر کو کھیلا جائےگا،آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں میزبان زمبابوے اسکاٹ لینڈ سے شکست کھاکر رواں برس ہونے والے ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔بلاوایو میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 234 رنز بنائے۔ مائیکل لیسک 48 رنز بناکر نمایاں رہے۔ میتھیو کراس نے 38، برینڈن میک میولین نے 34 اور جار ج منسی نے 31 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے بعد زمبابوے بھی ورلڈکپ 2023 کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا،جواب میں زمبابوے کی ٹیم 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ریان برل 83 اور ویسلے میدیھویر 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس شکست کے بعد زمبابوے کی ٹیم بھی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی، اس سے قبل ویسٹ انڈیز بھی ورلڈکپ سے باہر ہوچکا ہے۔سری لنکا پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے اور اس کا ورلڈکپ میں پاکستان سے میچ 12 اکتوبر کو ہوگا۔6 جولائی کو اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کے میچ کے بعد ورلڈ کپ 2023 کی دوسری کوالیفائر ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم کوالیفائر ون کہلائے گی اور اس کا پاکستان سے میچ 6 اکتوبر کو ہوگا۔