ورلڈکپ، پاکستان کا سکیورٹی وفد بھارت کا دورہ کرے گا

وفد چنئی، بنگلور، حیدرآباد، کولکتہ اور احمد آباد میں سکیورٹی کا جائزہ لے گا

0 82

دہلی(شوریٰ نیوز)ورلڈکپ، پاکستان کا سکیورٹی وفد بھارت کا دورہ کرے گا،وفد چنئی، بنگلور، حیدرآباد، کولکتہ اور احمد آباد میں سکیورٹی کا جائزہ لے گا ، بھارت میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کی شرکت سے قبل پاکستان سیکیورٹی وفد بھارت کا دورہ کرے گا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ایک سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نئے چیئرمین کے انتخاب کے بعد سیکیورٹی وفد بھارت بھیجے گی، وفد پی سی بی کی نمائندگی کے ساتھ ان مقامات کا جائزہ لے گا جہاں پاکستان کو اپنے میچز کھیلنے ہیں۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وفد چنئی، بنگلور، حیدرآباد، کولکتہ اور احمد آباد کا دورہ کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.