انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

0 106

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلا دیش نے بھارت کو آؤٹ کلاس کر دیا اور 59 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

دبئی میں بنگلادیش کی اننگز کا آغاز تو اچھا نہ رہا، کلام صدیقی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے لیکن اس کے بعد رنز بھی بنتے رہے اور وکٹیں بھی گرتی رہیں۔

بنگلادیشی ٹیم آخری اوور میں 198 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد شہاب 40 ، رضان حسین 47 اور فرید حسن 39رن کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم شروع ہی سے مشکل میں رہی۔ پہلی وکٹ چار پر گئی اور پھر وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ کپتان محمد امان 26 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور ر ہے اور پوری ٹیم 139 رن پر ڈھیر ہو گئی، یوں بنگلادیش نے بھارت کو 59 رنز سے ہرا کر ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔

عزیزالحکیم اور اقبال حسین نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.