چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اپنے فیوژن ماڈل پر قائم، اسی ہفتے فیصلے کا امکان

0 106

چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ تاحال حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ سکا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے مذاکراتی عمل جاری ہے جس کے لیے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران دبئی میں موجود ہیں اور مذاکراتی عمل کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی ایگزیکٹو کی سطح پر آئی سی سی سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے اورپاکستان اپنے فیوژن ماڈل سے پیچھے نہیں ہٹا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے ٹاپ آفیشل کی مشاورت اور احکامات کی روشنی میں مذاکرات کیے جارہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اسی ہفتے فیصلہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

واضح رہےکہ چیمپئنزٹرافی کے شیڈول کا فیصلہ نہ ہونے سے کئی معاملات تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.