آسٹریلیا کے خلاف 10 وکٹیں، حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

0 118

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھارت کے جسپریت بمرا اور جنوبی افریقا کے مارکو ینیسن کی بھی نامزدگی ہوئی تھی تاہم حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

حارث رؤف کو نومبر کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے، قومی کرکٹر نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 22 برسوں کے بعد ون ڈے سیریز جیتی تھی، حارث رؤف نے نومبر میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.