ایشین گیمز ، پاکستان ٹینس ٹیم کا اسکواڈ فائنل ہو گیا
اعصام الحق، عقیل خان، سارہ خان ، اوشنا سہیل پاکستان کی نماءندگی کریں گے
اسلام آباد(شوریٰ نیوز) ایشین گیمز ، پاکستان ٹینس ٹیم کا اسکواڈ فائنل ہو گیا،اعصام الحق، عقیل خان، سارہ خان ، اوشنا سہیل پاکستان کی نماءندگی کریں گے، ٹینس اسٹار اعصام الحق ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اعصام الحق کے علاوہ عقیل خان، سارہ خان اور اوشنا سہیل قومی ٹینس ٹیم کا حصہ ہوں گی۔ 19ویں ایشین گیمز ستمبر میں چین میں کھیلی جانی ہے، ٹینس ٹیم پانچ گولڈ میڈلز کی کیٹیگری میں مدمقابل ہوں گے۔مینز سنگلز، مینز ڈبلز، وویمنز سنگلز، وویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں پاکستانی پلیرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔