یو ایس ٹی10 لیگ، پاکستان کے 10 کرکٹرز ٹورنامنٹ کھیلیں گے

مصباح الحق، شاہد آفریدی، کامران اکمل، عمید آصف، سہیل خان ٹیم کا حصہ ہوں گے

0 65

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)یو ایس ٹی10 لیگ، پاکستان کے 10 کرکٹرز ٹورنامنٹ کھیلیں گے،مصباح الحق، شاہد آفریدی، کامران اکمل، عمید آصف، سہیل خان ٹیم کا حصہ ہوں گے،یو ایس ماسٹرز ٹی10 لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں 10 پاکستانی کرکٹرز ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔گزشتہ روز ٹورنامنٹ کا ڈرافٹ ہوا جس میں ٹیموں نے اپنے اپنے حتمی اسکواڈ تشکیل دیئے، ایونٹ کا افتتاحی ایڈیشن اگلے ماہ امریکا میں منعقد ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتان مصباح الحق اور شاہد آفریدی نیو یارک واریئرز کی طرف سے میدان میں اتریں گے جبکہ کامران اکمل، عمید آصف اور سہیل خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.