بنگلہ دیش لیگ، معاوضوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا

0 118

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں 11 سیزن کے آغاز پر معاوضوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا۔

دربار راجشاہی کے کپتان انعم الحق بجوئے نے انکشاف کیا کہ پلیئرز نے ابھی تک رواں ایڈیشن کا ابتدائی معاوضہ حاصل نہیں کیا ہے۔

ایونٹ قواعد و ضوابط کے تحت فرنچائزز کو ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل ہی پلیئرز کو 50 فیصد معاوضہ ادا کریں گی، ایونٹ کے درمیان میں 25 فیصد اور باقی 25 فیصد ٹورنامنٹ کے اختتام پر ادا کیا جانا چاہیے۔

بی پی ایل میں معاوضوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ شروع سے رہا ہے، گذشتہ ایڈیشن کے 2 فرنچائزز کے بقایاجات بنگلہ دیش بورڈ نے خود سے ادا کیے ۔

بریشال سے پہلے میچ میں شکست کے بعد راجشاہی کے کپتان انعم نے کہا کہ ہمیں ابھی تک کوئی معاوضہ نہیں ملا مگر چونکہ ایونٹ ابھی شروع ہوا، اس لیے ہم سوال اٹھا کر پیچیدگی پیدا نہیں کرنا چاہتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.