فوسل فیول سے بنے پلاسٹک کا ماحول دوست متبادل تیار

0 108

سائنس دانوں نے پائن کے درخت سے حاصل شدہ مواد سے ایک ماحول دوست مٹیریل بنایا ہے جو پولی یوریتھین فوم میں پائے جانے والے پیٹرولیم پر مبنی کیمیکلز کا متبادل ہو سکتا ہے۔

یہ اختراع ایسے ماحول دوست فوم کے بننے کا سبب ہو سکتا ہے جس کو کچن کے اسفنج، فوم کشن، کوٹنگ، ایڈھیسِو، پیکجنگ اور انسولیشن میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے 2022 میں عالمی سطح پر پولی یوریتھین کی مارکیٹ 75 ارب ڈالرز سے زیادہ رہی ہے۔

واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے فوسل ایندھن پر مبنی کیمیکلز کے 20 فی صد متبادل کے لیے ماحول دوست لِنجنِن بنایا۔ یہ ماحول دوست فوم روایتی پولی یوریتھین فوم کی طرح مضبوط اور لچکدار ہے۔

یہ تحقیق جرنل اے سی ایس سسٹین ایبل کمسٹری اینڈ انجینئرنگ میں شائع ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.