گوگل کروم کا نیا اے آئی فیچر، صرف فری ویب پر دستیاب
گوگل اپنے ویب براؤزر کروم میں ایک نیا اے آئی فیچز شامل کرنے جارہا ہے جس کے تحت وہ آرٹیلز کو اپنے طور سے خود مختصر کردے گا،تیار کردہ فیچر کا تجرباتی آغازگلے ہفتے کیا جائے گا
گوگل اپنے سرچ جنریٹیو ایکسپریئنس (ایس جی ای) میں نئے فیچر متعارف کرتے رہتا ہے، اس بار ایک نئی خصوصیت کے ساتھ گوگل اپنی پروڈکٹ لائن میں نیا اے آئی فیچر لانچ کرنے جارہا ہے جو آن لائن آرٹیکلز کو ازخود مختصر کردے گا۔
گوگل بلاگ پوسٹ میں فیچر سے متعلق کیے گئے اعلان کے مطابق عوام فی الحال یہ نیا فیچر فوری طور پر نہیں دیکھ سکیں گے جسے گوگل نے سرچ جنریٹیو ایکسپریئنس کا نام دیا ہے۔