واٹس ایپ کی ویب صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاری
انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے ویب ورژن کے لیے وائس اور ویڈیو کالنگ متعارف کرانے کی تیاری لی۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ فیچرز واٹس ایپ ویب کے بِیٹا ورژن میں آزمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ تاہم، صارفین کے لیے فیچر لانچنگ کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کروم، سفاری اور ایج جیسے براؤزر سے براہ راست انفرادی اور گروپ کالز کر سکیں گے اور ونڈوز یا میک او ایس صارفین کو واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔
واٹس ایپ نے 2021 میں اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن میں کالنگ فیچر متعارف کرایا تھا۔ تاہم، صارفین اس فیچر کو مخصوس ویب براؤزرز پر ہی استعمال کر سکتے تھے۔