مائیکروسافٹ نے اپنے ویڈیو چیٹنگ پلیٹ فارم ’اسکائپ‘ کو بند کردیا
مائیکروسافٹ نے آج سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’اسکائپ‘ کو ختم کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ نے فروری میں آن لائن ویڈیو چیٹنگ پلیٹ فارم کے خاتمے کا اعلان کیا۔
تاہم اسکائپ صارفین مائیکروسافٹ کی ’ٹیمز‘ نامی سروس پر منتقل ہو رہے ہیں جو حالیہ برسوں میں کانفرنس کالز کے لیے مائیکروسافٹ کی مرکزی توجہ بن گئی ہے۔
مائیکروسافٹ 365 کے صدر، جیف ٹیپر نے فروری میں کہا تھا کہ اسکائپ سے حاصل کردہ اسباق نے کمپنی کو پیشہ ورانہ سروس کو بہتر طریقے سے تیار کرنے میں مدد کی جس کا نام ’ٹیمز‘ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسکائپ کو 2009 میں خریدنے کے بعد ختم کرنے کا فیصلہ اس وقت ہوا جب یہ فیصلہ کیا گیا کہ صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے ایک ویڈیو کال ایپ پر توجہ مرکوز کرنا زیادہ آسان ہوگا۔
واضح رہے کہ اسکائپ کی بنیاد 2003 میں ایسٹونیا میں اسکینڈینیوین شہریوں نکلاس زینسٹروم اور جانس فریس نے رکھی تھی۔ بعد میں اسے ای-بے نے 2005 میں خریدا جس نے بعد میں اسے مائیکرو سافٹ کو فروخت کیا۔