میکسیکو میں مگرمچھوں کی دو نئی نسلیں دریافت

0 7

حال ہی میں سائنسدانوں نے میکسیکو کے یوکاتان جزیرہ نما کے دو جزیروں پر مگرمچھوں کی دو نئی نسلیں دریافت کی ہیں، جو پہلے سے معلوم امریکی مگرمچھ (Crocodylus acutus) سے جینیاتی طور پر مختلف ہیں۔

یہ مگرمچھوں کی نسلیں کوزومیل جزیرے اور بانکو چنچورو جزیرے میں پائی گئی ہیں۔ کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی کے محققین نے میکسیکو اور پاناما کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ان نسلوں کے جینیاتی اور جسمانی تجزیے کیے۔

نتائج نے ظاہر کیا کہ یہ مگرمچھ امریکی مگرمچھ سے کافی مختلف ہیں، جس کی بنیاد پر انہیں الگ نسلیں قرار دیا گیا۔

ان نسلوں کے حوالے سے بتایا گیا ہر نئی نسل میں تقریباً 1,000 سے کم بالغ مگرمچھ ہیں اور مؤثر آبادی کا سائز 500 تک ہو سکتا ہے۔\

تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سیاحتی ترقی اور محدود رہائش گاہیں ان نسلوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

دوسری جانب ابھی تک ان نسلوں کو باضابطہ نام نہیں دیا گیا ہے لیکن ممکنہ ناموں میں Crocodylus cozumelus اور Crocodylus chinchorri شامل ہو سکتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.